ارشادِ نبوی
جنگ احد میں حضرت جبیرؓ کو تیر اندازوں پر سردار مقرر کرنا
ابواسحاق نے بیان کیا کہ میں نے براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے سنا، وہ بیان کر رہے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کی لڑائی میں تیر اندازوں پر عبداللہ بن جبیر رضی اللہ عنہ کو سردار مقرر کیا تھا۔ اس لڑائی میں ہمارے ستّر آدمی شہید ہوئے تھے۔
(بخاری کتاب المغازی بَابُ فَضْلُ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا)