متفرق شعراء
سالِ نو کا تحفہ
اس سالِ نو کو باعثِ برکت کرے خدا
’’ہر ملک میں تمہاری حفاظت کرے خدا‘‘
سب کے لیے یہ رحمتیں اور برکتیں لائے
تبدیلی، جس سے دُور ہوں سب زحمتیں، لائے
رُک جائیں وہ جو ظلم کی چلتی ہیں چکّیاں
انسان گِر گیا جہاں، ظلمت کی پستیاں
کر دے معاف ساری خطائیں مرا خدا
انعام سارے کرتا رہے وہ یونہی عطا
داخل ہوں اس میں امن اور ایمان لے کے ہم
اسلام اور سلامتی، رضوان لے کے ہم
رحمان کے قریب ہوں شیطاں سے دُور ہوں
روشن چراغ بن کے جلیں شمعِ نور ہوں
ہر سال، سالِ نو کا یہ تحفہ کریں وصول
طارق دعائیں ساری، تمنّائیں ہوں قبول
(ڈاکٹر طارق انور باجوہ ۔ لندن)