اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
سانحہ ہائے ارتحال
٭…قاسم محمود صاحب، مربی سلسلہ الفضل انٹرنیشنل تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے نانا مرزا ناصر احمد صاحب ولد مرزا کرم دین صاحب ساکن جہلم مورخہ ۱۲؍جنوری ۲۰۲۴ء کو بقضائے الٰہی بعمر ۷۵؍سال وفات پاگئے ہیں۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔ مرحوم پنجوقتہ نمازیں مسجد میں جاکر ادا کرتے، نہایت سادہ مزاج اور اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔ پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹیاں، دو بیٹے اور متعدد پوتے، پوتیاں، نواسے اور نواسیاں یاد گار چھوڑے ہیں۔
٭…زبیر احمد اظہر صاحب، مربی سلسلہ اطلاع دیتے ہیں کہ خاکسار کی خالہ مسرت جہاں صاحبہ بنت ماسٹر محمد ابراہیم حنیف صاحب سارچوری مورخہ ۱۲؍ جنوری ۲۰۲۴ء بروز جمعہ بعمر ۶۸؍سال بقضائے الٰہی وفات پاگئی ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔ نیز لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین