از مرکز
اللہ تعالیٰ فلسطین کو بچانے کے لیے مسلمانوں کو امّتِ واحدہ بننے کی توفیق دے: فلسطین کے لیے دعاؤں کی تازہ تحریک
(ادارہ الفضل انٹرنیشنل) (۱۹؍جنوری ۲۰۲۴ء، اسلام آباد، ٹلفورڈ) امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۹؍جنوری ۲۰۲۴ء میں فلسطین کے لیے دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:فلسطین کے لیے میں دعا کے لیے کہتا رہتا ہوں، اب یہ مسلمان ملکوں کا حال ہوگیا ہے کہ بجائے اس کے کہ اکٹھے ہوکے فلسطین کو بچانے کی فکر کریں خود مسلمانوں نے لڑنا شروع کردیا ہے اور پاکستان اور ایران میں بھی اب سنا ہے چپقلش شروع ہوگئی ہے، انہوں نے ایک دوسرے پہ بم بھی مارے ہیں۔ تویہ خطرناک صورت حال پیدا ہورہی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہی مسلمان ملکوں کو، لیڈروں کو عقل اور سمجھ عطا فرمائے۔
ان کے لیے بھی دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ حقیقت میں ان کو اپنا مقصد سمجھنے کی توفیق دےاور ایک امت واحدہ بننے والے ہوں۔ آمین