متفرق شعراء
سن لے مظلوموں کی آہوں کو خدا
دیکھنا مشکل ہے ان بچوں کو اب
غزہ میں جو مر رہے ہیں روز و شب
ان پہ جو بارود ہیں برسا رہے
توڑ دے وہ ہاتھ مولا سب کے سب
سن لے مظلوموں کی آہوں کو خدا
رحم کر دے ان پہ میرے پیارے رب
نیک بندے ہیں جو کر غالب انہیں
ختم کر دے تو وہاں ظلموں کی شب
(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)