اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
اعلانات ولادت
٭…فاطر محمود احمد صاحب، مربی سلسلہ Cambridge، کینیڈا اعلان کرواتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خاکسار اور اہلیہ عافیہ حسین صاحبہ کو ۱۴؍ دسمبر ۲۰۲۳ء کو بیٹی عطا کی ہے جس کا نام علایا احمد رکھا گیا ہے۔بچی کے دادا کا نام ناصر محمود احمد صاحب اور نانا کا نام منور حسین صاحب ہے۔ نومولود حضرت منشی عبدالمجید اوجلوی صاحبؓ جو حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے ۳۱۳؍صحابہ میں سے تھے اور صحابی حضرت چودھری شریف احمد اوجلوی صاحبؓ کی نسل میں سے ہے۔
٭… نوید احمد لیمن صاحب، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ ڈھاکہ جماعت سے تعلق رکھنے والے محمد ظہور الاسلام صاحب ، نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کو اللہ تعالیٰ نے مورخہ ۲۹؍ دسمبر۲۰۲۳ء کو ایک بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔ الحمد للہ۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےاز راہ شفقت بچی کا نام خولہ ظہور عطا فرمایا ہے۔ عزیزہ وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔اس سے پہلے محمد ظہور الاسلام صاحب کے دو بیٹے عزیزم دیان المعہد اور عزیزم قمر الاسلام بھی وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہیں۔ الحمد للہ
٭… عطاء الشافی صاحب اڑیسہ، انڈیا سے لکھتے ہیں کہ خاکسار کے ماموں شیخ فرہان صاحب ولد شیخ رحمان صاحب مرحوم آف جماعت احمدیہ کیرنگ، اڑیسہ کو اللہ تعالیٰ نے مورخہ ۱۰؍جنوری ۲۰۲۴ء کو پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ الحمدللہ۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بچہ کا نام شیخ مروان احمد عطا فرمایا ہے اور عزیز وقف نو کی بابرکت تحریک میں بھی شامل ہے۔
احباب جماعت کی خدمت میں تمام نومولود بچوں کی صحت و تندرستی، خدام دین، تقویٰ کی نیک راہوں پر چلنے اور اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھندک بننے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔