اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
سانحہ ارتحال
٭… آمنہ نورین صاحبہ جماعت میشیڈے، جرمنی سے تحریر کرتی ہیں کہ خاکسار کی خالہ نصرت بانو صاحبہ زوجہ عبد الوحید عاصم صاحب مرحوم کی وفات مورخہ ۱۶؍جنوری ۲۰۲۴ء کو ہو گئی تھی ، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ نہایت صابر، شاکر اور دیندار خاتون تھیں۔ لواحقین میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیںجن میں ایک بیٹی اور ایک بیٹا غیر شادی شدہ ہیں۔
احباب سے مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی درخواست ہے ۔
اعلان ولادت
٭… محمد احمد ظفر صاحب لکھتے ہیں کہ خاکسار کے بیٹے عزیزم محمد بلال احمد اور بہو عزیزہ عروج عارف کو اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے ۱۵؍جنوری ۲۰۲۴ء کو پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ الحمدللہ۔ نومولود کا نام ’’محمد اذلان احمد‘‘ تجویز ہوا ہے۔ نومولود ماسٹر محمد عیسیٰ ظفر صاحب مرحوم آف احمدنگر کا پڑپوتا ہے۔
احبابِ جماعت سے عاجزانہ دُعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو خادمِ دین اور خلافت کا فدائی بنائے۔ خاندان اور والدین کے لیے قرۃ العین بنائے اور دین و دُنیا کی حسنات کا وارث ہو۔ آمین