حضرت مصلح موعود ؓ
محبت الٰہی پیدا کرنے کا ایک عظیم الشان نسخہ
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: ’’اگر تم اللہ تعالیٰ سے یگانگت پیدا کرنا چاہتے ہو اور تمہارے رستہ میں ایسی رکا وٹیں ہیں کہ جن کی وجہ سے خدا تک پہنچنا تمہارے لئے نا ممکن ہو گیا ہے تو اُ ن کو دور کرنے کا یہ طریق ہے کہ پہلے تم اپنے رب سے غفران (یعنی بخشش) مانگو۔ یعنی گناہوں کی وجہ سے جو تمہارے دلوں پر زنگ لگ گئے ہیں اور وہ خد اتک تمہیں نہیں پہنچنے دیتے ان کو دور کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی اعا نت طلب کرو اور اس سے دعا ئیں کر و کہ وہ تمہارے زنگوں کو دور کردے۔‘‘ (تفسیر کبیر جلد۳صفحہ ۱۴۴)