متفرق
جواُن سے دشمنی اور کینہ رکھتے ہیں اللہ ان کا دشمن بن جاتا ہے
امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
ان کی ایک علامت یہ ہے کہ جب لوگ اپنی راہیں الگ الگ کر لیتے ہیں تب وہ بھیجے جاتے ہیں اور جوان سے دشمنی اور کینہ رکھتے ہیں اللہ ان کا دشمن بن جاتا ہے۔ اور ان کو دھکے دئیے جاتے اور راندۂ درگاہِ الٰہی کر دیا جاتا ہے اور وہ کاٹے جاتے ہیں اور اگر وہ پھر بھی باز نہ آئیں تو ان کو بالکل نیست و نابود کر دیا جاتا ہے اللہ اپنے اولیاء کے دلوں میں کشش رکھ دیتا ہے جس سے وہ لوگوں کو اپنی ذات میں سمو لیتے اور اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں اور اگر لوگ ان کی اتباع نہ کریں تو پتھر اور ڈھیلے ان کی اتباع کریں گے اور ان کو انسان بنا دیا جائے گا،پس وہ حق کے لئے گواہی دیں گے۔
(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ ۶۹)