ارشادِ نبوی
سورج اور چاند گرہن اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں ہیں
حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سورج اور چاند میں گرہن کسی شخص کی موت سے نہیں لگتا۔ یہ دونوں تو اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں ہیں۔ اس لیے اسے دیکھتے ہی کھڑے ہو جاؤ اور نماز پڑھو۔
(بخاری کتاب الکسوف بَابُ الصَّلاَةِ فِي كُسُوفِ الشَّمْسِ)