ہمبرگ، جرمنی میں مقامی سطح پر پہلی تقریب آمین کا انعقاد
شعبہ تعلیم القرآن و وقف عارضی لوکل امارت ہمبرگ کو مرکزی ہدایت کے مطابق پہلی دفعہ مقامی سطح پر بچوں اور بچیوں کے لیے آمین کی تقریب منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک
یہ تقریب آمین مورخہ ۲۸؍جنوری ۲۰۲۴ء بروز اتوار بعد از نماز ظہر و عصر مسجد فضل عمر میں لئیق منیر صاحب مربی سلسلہ کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں شمولیت کے لیے تمام حلقہ جات سے بچوں و بچیوں کی رجسٹریشن کی گئی۔
رجسٹریشن کے بعد نو بچوں اور سات بچیوں سمیت حصہ لینے والوں کی کُل تعداد ۱۶؍ تھی۔
تقریب کے آغاز میں لوکل امیر صاحب نے تمام احباب کو قرآن کریم کی کلاسز میں شمولیت نیز شعبہ کے مختلف کاموں کی اہمیت اور جلسہ سالانہ پر وقف عارضی کی طرف توجہ دلائی۔ اس کے بعد مربی صاحب نے بالترتیب بچوں اور بچیوں سے باری باری قرآن کریم سنا نیزبچوں و بچیوں اور ان کے والدین کو قرآن کریم کی تلاوت کی اہمیت اور درست تلفظ کے ساتھ قرآن کریم پڑھنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے چند نصائح کیں دعا سے تقریب کا اختتام ہوا۔
آخر پر تمام احباب و مستورات اور بچے بچیوں کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔ جن بچوں،بچیوں کی آمین تھی ان کے لیے علیحدہ سے چاکلیٹ، ٹافیوں، کیک و جوس پر مشتمل پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
اس تقریب آمین میں تقریباً ۵۵؍ احباب و خواتین شامل ہوئے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن کریم کی برکات و فیوض حاصل کرنے والا بنائے۔
(طاہر محمود۔ شعبہ تعلیم القرآن و وقف عارضی لوکل امارت ہمبرگ، جرمنی)