ارشادِ نبوی
مسواک کرنے کی تاکید
حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: اگر مجھے اپنی امت کو مشقّت میں مبتلا کرنے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔
(ترمذی كتاب الطهارة عن رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم بَابُ مَا جَاءَ فِي السِّوَاكِ)