اطلاعات و اعلانات
اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
اعلان ولادت
نفیس احمد کاہلوں صاحب (زعیم مجلس انصار اللہ وانڈزورتھ ٹاؤن لندن یوکے) اعلان کرواتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۶؍جنوری ۲۰۲۴ء کوخاکسار کے بیٹے حا فظ احتشام احمد مومن کا ہلوں مربی سلسلہ برا زیل اور ماریہ احمد مومن کو اللہ تعالیٰ نے بیٹی سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت بیٹی کا نام را میہ احمد مومن عطا فرمایا ہے۔بچی اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بچی کو نیک اور صالح بنائے۔ آمین