متفرق

ربوہ کا موسم (۱۶تا۲۲؍فروری۲۰۲۴ء)

جمعۃ المبارک ۱۶؍فروری کادن موسم کے لحاظ سے ایک خوشگواردن تھا۔ دھوپ کے ساتھ ساتھ ہلکی ٹھندی ہوا نعمت غیر مترقبہ سے کم نہ تھی۔ ہفتہ کو دھوپ اور ہوا کی وجہ سے لوگوں نے خوب انجوائے کیا۔ دوپہر کے وقت بادلوں کی ہلکی تہ آسمان پر چھا گئی اور رات بھر ٹھنڈی ہوا چلتی رہی۔ اتوار کو صبح ہی سے گھنے بادل چھا ئے ہوئے تھے، دن کے وقت قدرے اندھیرا محسوس ہوتا تھا۔ اس پر مستزاد یہ کہ سارا دن بادلوں کے ساتھ ساتھ یخ بستہ تیز ہوا چلتی رہی، بعض جگہوں پر تو مٹی ساتھ مل کر جھکڑ میں بدل جاتی تھی۔ ایسا لگتا تھا کہ سردی جاتے جاتے یو ٹرن لے کر لوٹ آئی ہے ۔ سوموار کو نماز فجر کے وقت ہلکی بارش جاری تھی ، جو آٹھ نو بجے تک تھم گئی اس وجہ سے ربوہ کی گلیوں اور بازاروں میں اچھا چھڑکاؤ ہوگیا۔ دن بھر ہلکے بادل چھائے رہے۔ درجہ حرارت کم سے کم ۱۲ اور زیادہ سے زیادہ ۲۱درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ منگل کو دن کے اوّل حصہ میں ہلکے بادل تھے سہ پہر کے بعد دھوپ نکل آئی لیکن سورج کی تمازت پوری نہیں تھی، درمیانی رفتار سے ٹھنڈی ہوا بھی چلتی رہی۔ بدھ کو نماز فجر پر اٹھنے والے نمازیوں کا استقبا ل شدید دھند نے کیا جو صبح سات بجے تک ختم ہوگئی اور مطلع صاف ہوکر سورج نکل آ یا ۔ ہوا بند ہونے کی وجہ سے اتنی سردی نہ تھی۔ جمعرات کو دھوپ نکلی رہی ، آسمان جزوی طور پر ابر آلود تھا۔ کبھی سورج بادلوں میں چلا جاتا تھا۔ نماز عصر کے بعد اچانک ٹھنڈی ہوا چلنا شروع ہوگئی ایسا لگتا تھا کسی نے مری جاکر یہ ہوا بھجوائی ہے ۔ برف سے ہو کرآتی ہوئی اس ہوا میں رات کو کچھ کمی ہوگئی ۔ درجہ حرارت کم سے کم ۸ اور زیادہ سے زیادہ ۲۲ درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button