اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواست ہائے دعا
٭… رانا سلطان احمد خان صاحب دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ خاکسار کی اہلیہ محترمہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ گذشتہ تقریباً ایک ماہ سے کافی علیل ہیں۔ کمزوری کافی ہوگئی ہے۔ خوراک بھی بہت کم لیتی ہیں۔ ہارٹ اور شوگر کے عوارض بھی ہیں۔ نیز چلنے پھرنے میں دشواری محسوس کرتی ہیں۔
فکر مندی کی کیفیت ہے۔ احباب جماعت احمدیہ عالمگیر سے موصوفہ کے لیے دردمندانہ دعاؤں کی درخواست ہے کہ مولیٰ کریم اہلیہ محترمہ کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا کرے۔ بچوں کے سر پر والدہ محترمہ کا سایہ تادیر سلامت رکھے اور ہر قسم کی پیچیدگی اور پریشانی سے بچائے۔
٭… آمنہ نورین صاحبہ جماعت جرمنی سے تحریر کرتی ہیں کہ خاکسار کی والدہ کوثر پروین صاحبہ بیوہ ڈاکٹر محمد الطاف خان مرحوم کا آنکھ کا آپریشن ہوا ہے۔ نیز کچھ اَور صحت کے حوالہ سے مسائل درپیش ہیں۔ ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔