اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
اعلان ولادت
مکرم عبدالرؤوف صاحب سیکرٹری وصایا و سیکرٹری سمعی و بصری بریڈ فورڈ نارتھ، یوکے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل اور رحم کے ساتھ میرے چھوٹے بیٹے واثق احمد کو مورخہ ۱۷؍فروری ۲۰۲۴ءکو دوسری بیٹی سے نوازا ہے۔ پیارے آقا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے ازراہ شفقت بچی کا نام ماہا احمد عطا فرمایا ہے۔ بچی مکرم عبدالرزاق صاحب سابق پی ٹی آئی جامعہ احمدیہ ربوہ کی پڑپوتی اور مکرم الیاس احمد صاحب ربوہ کی نواسی ہے۔
احباب جماعت سے عاجزانہ دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچی کو صحت و سلامتی والی لمبی اور فعال زندگی عطا فرمائے، نیک خادم دین بنائے اور خلافت اور جماعت کے لیے مفید وجود بنائے۔ آمین ثم آمین
شعرائے کرام متوجہ ہوں!
احمدی شعرائے کرام سے جو روزنامہ الفضل میں اپنا کلام شائع کرنے کے لیے ارسال کرتے ہیں درج ذیل امور ملحوظِ خاطر رکھنے کی درخواست ہے:
٭…الفضل کو بھجوایا گیا کلام تا دم اشاعت سوشل میڈیا یا کسی اَور پلیٹ فارم (سوائے مشاعرہ) پر پیش نہ کیا جائے
٭… الفضل نو آموز شعراء کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ تاہم ان سے عاجزانہ گذارش ہے کہ وہ اپنا کلام بھجوانے سے قبل کسی مستند شاعر یا استاد کو دکھا کر اصلاح؍ راہنمائی لے لیا کریں
٭…اگر کلام میں کسی کے معروف یا غیر معروف کلام پر تضمین کی گئی ہے تو اس کا حوالہ ضرور دے دیا جائے
٭…الفضل کو موصول ہونے والے کلام پر بعض اساتذہ کرام سے رائے لی جاتی ہے اور کلام میں اگر کوئی ہلکا پھلکا سقم ہو تو اسے دُور کر کے شائع کیا جاتا ہے۔ برائے کرم ادارے کی طرف سے اساتذہ کرام کی اصلاح؍رائے موصول ہونے پر جلد ادارے کو اپنے جواب سے مطلع فرماویں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
(ادارہ روزنامہ الفضل)