اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواست دعا
مکرم محمد سلطان ظفر صاحب نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل کینیڈا تحریر کرتے ہیںکہ خاکسار گذشتہ چند ماہ سے بیمار ہے۔ احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر قسم کی پیچیدگیوں سے بچاتے ہوئے خاکسار کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین
تقریب ولیمہ
مکرم وسیم احمد ظفر صاحب مبلغ انچارج برازیل اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کے چچا زاد بھائی عزیزم ناصر محمود ظفر صاحب کے بیٹے عزیزم مبشر محمود ظفر مربی سلسلہ کی دعوت ولیمہ کی پُرسعید تقریب مورخہ ۱۱؍فروری ۲۰۲۴ء بروز اتوار منعقد ہوئی۔ولیمے سے ایک روز قبل تقریب رخصتانہ عمل میں آئی۔ ہر دو مواقع پر دعاؤں کے ساتھ نوبیاہتا جوڑے نے اپنی زندگی کا آغاز کیا۔ ان کے نکاح کا اعلان مورخہ ۶؍جولائی ۲۰۲۳ء کو ہوا تھا۔
عزیزم مبشر محمود ظفر حضرت مولوی فضل دین صاحب رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پڑنواسہ، مکرم محمد ابراہیم شمس صاحب مرحوم آف کراچی کا پوتا اور مکرم حاجی پیر محمد صاحب آف مانگٹ اونچا ضلع حافظ آبادپاکستان کا پڑپوتا ہے۔ جبکہ عزیزہ ردا سید بنت سید منظور احمد بخاری، مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب مرحوم مبلغ سلسلہ کی پڑنواسی ہے۔
احباب جماعت سے گزارش ہے کہ وہ اس نوبیاہتا جوڑے کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ تعالیٰ جانبین کے لیے یہ رشتہ ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور نیک صالح اولاد سے نوازے۔ آمین ثم آمین