متفرق شعراء
مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی وفات پر
چل بسا اک اَور شاعر نام تھا عبدالسلام
احمدیت کا تھا شاعر اور مہدی کا غلام
اس کی اعلیٰ شاعری میں اک انوکھا رنگ تھا
دیں کی نصرت کے لیے پُرجوش تھا اس کا کلام
ہر کسی کو پیار سے ملتا تھا میرا پیارا یار
اس کے شعروں میں بھی ہوتا تھا محبت کا پیام
میرا مولا رحمتیں نازل کرے اس پر سدا
جنت الفردوس میں اس کو ملیں ہر دم سلام
(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)