ارشادِ نبوی
جنازہ کے ساتھ چلنے کی تاکید
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سات کاموں کا حکم دیا اور سات کاموں سے روکا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا تھا جنازہ کے ساتھ چلنےکا، مریض کی مزاج پرسی کا، دعوت قبول کرنےکا، مظلوم کی مدد کرنے کا، قسم پوری کرنے کا، سلام کا جواب دینے کا، چھینک پر ’’يرحمک اللّٰه‘‘کہنے کا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں منع کیا تھا چاندی کے برتن (استعمال میں لانے) سے، سونے کی انگوٹھی پہننے سے، ریشم اور دیباج (کے کپڑوں کے پہننے) سے، قسی(باریک ریشم) اور استبرق(موٹی ریشم) پہننے سے۔
(بخاری کتاب الجنائز بَابُ الأَمْرِ بِاتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ)