متفرق

ربوہ کا موسم(یکم تا ۷؍مارچ ۲۰۲۴ء)

یکم مارچ جمعۃ المبارک کو نماز فجر پر بارش نے نمازیوں کا استقبال کیااور سارا دن وقفے وقفے سے ہوتی رہی ، ساتھ ٹھنڈی ہوا بھی چل رہی تھی۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۰ اور کم سے کم ۱۲ درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ ہفتہ کے دن صبح ہی سے بادل چھائے رہے۔ ہوا بند اور خنکی کافی تھی۔ عصر کے وقت کچھ دیر کے لیے تیز بارش ہوئی اور بادل خوب گرجے۔ اتوار کو ٹھنڈی ہوا سے ٹھنڈ بن گئی باوجود اس کے کہ دھوپ نکلی ہوئی تھی۔ سوموار کو بھی تقریباً ایسا ہی موسم تھا دھوپ کے ساتھ ہلکی ہوا موسم کو خوشگوار بنا رہی تھی۔ منگل کو آسمان پر بادلوں کی ہلکی تہ چھائی ہوئی تھی۔ جس نے دھوپ کی تیز ی میں کچھ کمی کردی ، موسم بہار کی آمد کا پتا دیتی ہوئی یہ ہوا ماحول کو خوبصورت بنا رہی تھی۔ بدھ کو دھوپ کے ساتھ ہلکی ہوا چلتی رہی۔ شام کے وقت آسمان کی غربی جانب سے بادل نمودار ہوئے اور سورج کو اپنے پیچھے چھپا لیا۔ رات گیارہ بجے کے قریب ہلکی بارش شروع ہوگئی اور رات بھر وقفے وقفے سے جاری رہی، ساتھ تیز ہوا بھی رواں دواں تھی ، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ۲۲ اور کم سے کم ۱۰ درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button