برطانوی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا جماعت احمدیہ کوسوو کے مرکز کا دورہ
مورخہ ۲۹؍جنوری ۲۰۲۴ء کو برطانوی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن جناب پال او کونر (Mr. Paul O‘Connor) نے کوسوو کے دارالحکومت Prishtinaمیں جماعت احمدیہ کےمشن ہاؤس کا دورہ کیا۔
موصوف نے اپنا تعارف کروایا اور سفارت خانے میں اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
شرکا میں Mitrovicaکے مقامی معلم مکرم Shkelqim Bytyqiصاحب اور Pejaکے مقامی معلم مکرم Alban Zeqirajصاحب کے ساتھ، جماعت احمدیہ کوسوو کے جنرل سیکرٹری مکرم Besmir Yvejsi صاحب اور خاکسار (مربی سلسلہ و صدر جمارت کوسوو)شامل تھے۔
جماعت احمدیہ کوسوو کے نمائندوں نے جماعت کی تاریخ اور جماعت احمدیہ کی خدمت انسانیت کے حوالہ سے عالمی سرگرمیوں کا ذکر کیانیز احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا تفصیلی تعارف پیش کرتے ہوئے خلافت کے الٰہی نظام پر روشنی ڈالی۔ مزید بر آں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی عالمی سطح پر قیام امن کے حوالے سے عظیم الشان خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ میٹنگ کا ایک موضوع آنے والا گیارھواں جلسہ سالانہ کوسوو بھی تھا۔
جماعت کی طرف سے موصوف کوکتاب ’عالمی بحران اور امن کی راہ‘ سمیت دیگر لٹریچر پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ انگریزی ترجمہ اور مختصر تفسیر پر مشتمل قرآن کریم کا ایک نسخہ بھی پیش کیا گیا۔
اس کے بعدجناب اوکونر صاحب کو مشن ہاؤس دکھایا گیا جس سے موصوف کی جماعت کے اقدامات اور اقدار کے بارے میں معلومات وسیع ہوئیں۔ آخر میںمہمان گرامی نے دلی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور Guest Bookمیں اپنے تبصرے کا اندراج کیا۔
(رپورٹ: جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)