ارشادِ نبوی
خوش الحانی سے تلاوت قرآن کریم کی فضیلت
حضرت ابوہریرہ ؓسے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے کسی بات کو اتنی توجہ سے نہیں سنا جتنی توجہ سے اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن خوش الحانی سے پڑھتے ہوئے سنا۔
(بخاری کتاب فضائل القرآن بَابُ مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ)