کسی اہم معاملہ کے متعلق دعا کرنے سے پہلے اَور دعائیں کی جائیں
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: ایک طریق یہ بھی ہے کہ جب کسی اہم امر کے متعلق دعا کرنے لگو تو اس سے پہلے چند اَور دعائیں کر لو۔اور پھر اصل دعاکرو۔ خدا تعالیٰ نے انسان کے لئے یہ بات رکھی ہے کہ اس کا ہر ایک کام آہستگی سے شروع ہوتاہے اور جب وہ شروع ہو جاتا ہے تو پھر ترقی کرتا جاتاہے۔ گویااس کے کاموں میں تیزی آہستہ آہستہ پَیدا ہوتی ہے نہ کہ یکلخت۔ اس لئے بعض اوقات ایسا ہوتاہے کہ انسان کسی مقصد کے لئے دعا کرتاہے لیکن کچھ عرصہ بعد کامیابی نہ دیکھ کر کر نے سے رہ جاتا ہے۔ وجہ یہ کہ وہ چاہتاہے کہ جلدی دعا قبول ہو جائے حالانکہ وہ جلدی نہیں ہونے والی ہوتی۔ اس لئے بہتر یہ ہے کہ کسی اہم معاملہ کے متعلق دعا کرنے سے پہلے اَور دعائیں کی جائیں۔ جب ان کی وجہ سے ان میں تیزی اور چستی پیدا ہو جائے گی اور اس کے خیالا ت بلند ہو جائیں گے اس وقت اپنے خاص مقصد کو خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر دے۔(خطبات محمود جلد ۵ صفحہ ۱۹۹)
(مرسلہ:عثمان مسعود جاوید۔ سویڈن)