مسجدبیت العزیز ریڈشٹڈ (Riedstadt)، جرمنی میں جلسہ یوم مصلح موعود
محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جرمنی کی جماعت ریڈشٹڈ کو مورخہ ۱۸؍فروری۲۰۲۴ء بروز اتوار جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں تقریباً ۴۰۰؍ احبابِ جماعت نے شرکت کی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
حسبِ روایت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے جلسے کا آغاز ہوا اور پھر ایک نظم پیش کی گئی جس کا جرمن زبان میں بھی ترجمہ سنایا گیا۔ اس کے بعد دو ویڈیوز دکھائی گئیں۔ پہلی ویڈیو پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ پر مشتمل تھی جبکہ دوسری حضرت مصلح موعودؓ کی زندگی کے حوالے سے جرمن زبان میں ایک مختصر دستاویزی فلم تھی۔
جلسہ کی پہلی تقریر مکرم طٰہ بٹ صاحب نے ’’حضرت مصلح موعودؓ کے استقلال اور اولو العزمی‘‘ کے موضوع پر پیش کی۔ بعدازاں احباب جماعت کے لیے حضرت مصلح موعودؓ کے بارے میں معلومات بڑھانے کی غرض سے ایک کوئز کا انتظام بھی کیا گیا۔ خاکسار (مربی سلسلہ جماعت ریڈشٹڈ) نے اختتامی تقریر میں حضرت مصلح موعودؓ کی سیرت کے بعض دلکش واقعات پیش کیے۔ دعا سے یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا جس کے بعد شاملین کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔
(رپورٹ: سعود احمد گوندل۔ مربی سلسلہ لوکل امارت ریڈشٹڈ، جرمنی)