نائیجر کی مختلف جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعودؓ کا انعقاد
محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ نائیجر کو مُلک کے طول و عرض میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان جلسوں کی برکات سے نائیجر کی بہت سی نَومبائعین جماعتوں کے لیے نہ صرف تربیت کا بہترین موقع میسر آیا بلکہ غیر احمدی مہمانوں کی موجودگی میں پیشگوئی حضرت مصلح موعودؓ کے دلیل بطور صداقت حضرت مسیح موعودؑ پیش کی گئی۔ اس طرح غیر احمدی مہمانوں تک جماعت کا پیغام پہنچا اور دیگر احمدیوں کی علمی ترقی کا باعث بھی بنا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ماہ فروری کے آغاز سے ہی اِن جلسوں کا انعقاد شروع کر دیا گیا تھا جو مہینہ کے آخر تک جاری رہے۔ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ نائیجر کے دار الحکومت اور جماعت نائیجر کے مرکزی مشن نیامے میں اس جلسہ کے انعقاد کے اوقات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے جلسہ سالانہ گھانا کے اختتامی خطاب کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیے گئے تھے۔ چنانچہ تمام شاملین نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطاب بھی اجتماعی رنگ میں براہ راست سنا۔
نائیجر کے مختلف ریجنز کی جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کے انعقاد کے مختصر اعداد و شمار مندرجہ ذیل ہیں:
(رپورٹ: کوثر جمیل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)