جماعت احمدیہ بریڈ فورڈ ایسٹ، کینیڈا میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد
محض خداتعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ بریڈ فورڈ ایسٹ، کینیڈا کو مورخہ ۲۲؍فروری ۲۰۲۴ء کو جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی ۔
ممبرات لجنہ اماءاللہ اورناصرات الاحمدیہ کے لیے جلسہ کی کارروائی سننے کا انتظام مسجد بیت الخبیر بریڈفورڈ میں کیا گیا تھا جبکہ خدام، انصار اور اطفال کے لیے بریڈفورڈ کمیونٹی سنٹر میں انتظام کیا گیا تھا ۔
رات کے کھانے اور نماز مغرب و عشاء کے بعد جلسہ کا باقاعدہ آغاز مکرم ہادی علی چودھری صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں قاسم گھمن صاحب مربی سلسلہ نے انگریزی زبان میں ’’پیشگوئی حضرت مصلح موعودؓ‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ جلسہ کی مرکزی تقریر صدر مجلس کی ’’حضرت مصلح موعودؓ کی عائلی زندگی‘‘ کے موضوع پر تھی۔ ایک نظم کے بعد اطفال سے جلسہ میں کی گئی تقاریر سے متعلق سوالات پوچھے گئے اور صحیح جوابات پر اطفال میں چاکلیٹس تقسیم کی گئیں۔ اجتماعی دعا سے جلسہ کا اختتام ہوا ۔
جلسہ کی حاضری کچھ یوں رہی: ۲۴؍اطفال، ۳۵؍خدام، ۳۵؍انصار، ۶۸؍ممبرات لجنہ/ناصرات اور ۲۲؍ بچے شامل ہوئے۔ جلسہ کو یوٹیوب پر لائیو دکھایا گیا جس کو اب تک ۱۰۰؍ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔
(رپورٹ: توصیف ریحان۔ سیکرٹری اشاعت جماعت بریڈفورڈ ایسٹ، کینیڈا)