یونان میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ یونان کو مورخہ ۱۸؍فروری ۲۰۲۴ء بروز اتوار ایتھنز مسجد میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ
جلسہ کے پروگرام کا آغاز نماز مغرب و عشاء کے بعد زیر صدارت عطاء النصیر صاحب مربی سلسلہ و نیشنل صدرجماعت یونان ہوا۔ تلاوت قرآن کریم مع اردو ترجمہ، نظم اور حدیث نبوی ﷺ کے بعد جلسہ کی پہلی تقریر ذیشان احمد قمر صاحب نے ’’پیشگوئی مصلح موعود کا مصداق‘‘ کے موضوع پر کی۔ تقریر کے بعد حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا اقتباس خاکسار نے پڑھ کر سنایا۔ دوسری تقریر صدر صاحب مجلس کی تھی جس میں آپ نے پیشگوئی مصلح موعود کے متعلق مختلف حوالہ جات سے بہت ایمان افروز تقریر کی۔ اس کے بعد حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے متعلق سوال و جواب کے لیے کچھ وقت رکھا گیا۔ بعد ازاں صدر مجلس نے اختتامی دعا کروائی۔ دعا کے بعد جلسہ میں شامل ہونے والوں کے لیے طعام کا انتظام تھا۔
اس جلسہ میں ۱۵؍احباب مسجد میں آکر بنفس نفیس شامل ہوئے جبکہ ۱۷؍احباب نے جلسہ میں آن لائن شرکت کی۔ اس طرح کل حاضری ۳۲؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ:ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)