جرمنی کی جماعت Wittlich میں حضرت عیسیٰؑ کی زندگی کے حوالے سےایک تقریب
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ۲۸؍فروری ۲۰۲۴ءکو وٹلش کی جماعت میں ’’حضرت عیسیٰؑ کی زندگی اسلامی نکتہ نگاہ سے‘‘ کے موضوع پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کے انعقاد کی اطلاع مقامی اخبارات و سوشل میڈیا کے ذریعہ دی گئی۔ شمولیت کرنے والوں میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے دوست و احباب اور زیرِتبلیغ افراد شامل تھے۔ یہ پروگرام طاہر احمد ظفرصاحب صدر جماعت کی زیرصدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے شروع ہوا۔ مہمان مقرر طارق ظفر صاحب استاد جامعہ احمدیہ جرمنی نے تقریب کے مرکزی موضوع پر جرمن زبان میں تقریر کی اورحاضرین کے سوالات کے جواب دیے۔
پروگرام شام چھ بجے سے لے کر آٹھ بجے تک جاری رہا۔ آخر میں تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ کھانے کے دوران بھی مختلف موضوعات زیر بحث آئے۔ حاضرین نے اس پروگرام کو پسند کیا اور متعدد بار اس طرح کے پروگرام رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔ اس پروگرام کے ذریعہ اسلام احمدیت کا پیغام بھی جرمن لوگوں تک پہنچانے کا موقع ملا۔ اس تقریب میں ۲۲؍ مہمانوں سمیت کل ۲۹؍ احباب نے شرکت کی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ: جاویداقبال ناصر۔ مربی سلسلہ وٹلش جرمنی)