خدا تعالیٰ کی حمد کر کے دعا کرنے سے بہت زیادہ دعا قبول ہوتی ہے
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: [قبولیت دعا کا ] چوتھا گُر یہ ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کی حمد کرے…(حمد تمام خوبیوں اور پاکیزیوں کے جمع ہونے اور سب نقصوں اور کمزوریوں سے منزہ سمجھنے کا نام ہے۔اس لئے تسبیح بھی اس میں شامل ہے۔ اور یہ بھی ایک قسم کی حمد ہی ہوتی ہے) خدا تعالیٰ کی حمد کر کے دعا کرنے سے بہت زیادہ دعا قبول ہوتی ہے۔پس انسان کو چاہیے کہ دعا کرنے سے پہلے خدا تعالیٰ کی حمد کرے اس کی عظمت اور جلال کا اقرار کرے اور اس کی تعریف بیان کرے۔اس طرح دعا بہت زیادہ قبول ہو جاتی ہے…خدا تعالیٰ…حمد کرنے کے وقت کہتا ہے کہ یہ میرا بندہ جو میری صفات بیان کر رہا ہے مَیں اس پر اپنی صفات ظاہر بھی کر دیتا ہوں تا اس کو عملی طور پر معلوم ہو جائے کہ جو کچھ وہ میرے متعلق کہتا ہے وہ سب درست ہے۔ تو حمد خدا تعالیٰ کی سب صفات کو جوش میں لے آتی ہے اور سب صفات جمع ہو کر ایک طرف جھک جاتی ہیں تاکہ اس بندہ کا کام کر دیں۔(خطبات محمود جلد ۵ صفحہ ۱۹۴-۱۹۵)
(مرسلہ:عثمان مسعود جاوید۔ سویڈن)