اطلاعات و اعلانات
اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواست دعا
٭…رانا سلطان احمد خاں صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی اہلیہ محترمہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ گذشتہ جمعۃ المبارک سے ہسپتال میں داخل ہیں۔ کھانا پینا بالکل چھوڑ دیا ہے۔ خوراک کی نالی لگائی گئی ہے جس کے ذریعہ لیکوڈ خوراک دی جارہی ہے۔ کمزوری کافی ہے۔ اپنے آپ حرکت نہیں کرسکتیں۔ جگر اور گردوں پر کافی اثر ہے۔ شوگر بھی کافی ہائی رہتی ہے۔
احباب جماعت سے دردمندانہ التجا کے ساتھ عرض ہے کہ اپنی شبانہ روز دعاؤں میں یاد رکھیں کہ مولیٰ کریم معجزانہ شفا عطا فرمائے اور ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھے اور صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین