اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواست دعا
٭…نفیس احمد کاہلوں صاحب زعیم مجلس انصار اللہ وانڈز ورتھ ٹاؤن کی اہلیہ شمشاد نفیس ہسپتال میں داخل ہیں۔ ان کے پتہ میں پتھری ہے اور جگر میں انفیکشن ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مکمل طور پر شفا عطا فرمائے اور ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے۔ آمین
سانحہ ارتحال
٭… شگفتہ راشد صاحبہ تحریر کرتی ہیں کہ خاکسار کی بہن عدیلہ رفعت صاحبہ پچھلے دو ماہ سے بیمار تھیں اور مورخہ ۳۰؍مارچ ۲۰۲۴ء کو ۳۴؍سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
موصوفہ موصیہ تھیں اور وقف نو کی بابرکت تحریک میں بھی شامل تھیں۔ آپ بہت نیک اور نمازوں کی پابند تھیں۔ زندگی کے آخری ایام تک نمازوں کی پابند رہیں۔ قرآن مجید سے بےانتہا محبت کرتی تھیں اور ترنم بھری آواز میں تلاوت کیا کرتی تھیں۔ خلافت سے بے انتہا محبت رکھنے والی تھیں۔ خلیفۂ وقت کے متعلق کوئی بھی غلط بات برداشت نہیں کر سکتی تھیں۔ بہت سادہ مزاج اور سادگی پسند تھیں۔ کوئی بھی ان کے متعلق غلط بات کرتا تو برداشت کر لیتی تھیں، پلٹ کر جواب نہیں دیتی تھیں۔ بہت زیادہ صبر کرنے والی تھیں۔ زندگی میں کوئی بھی تکلیف پہنچتی تو نہایت صبر سے برداشت کرتیں۔ ہر حال میں خدا کی شکرگزاری کرتیں۔ اپنی طرف سے غریبوں کی مدد بھی کیا کرتی تھیں۔
احباب جماعت سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ خاکسار کی بہن سے مغفرت اور رحمت کا سلوک فرمائے، بہشت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اپنے پیاروں میں جگہ دے اور ہمیں بھی اپنی بہن کی تمام نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین