متفرق

ربوہ کا موسم(۲۹؍مارچ تا ۴؍اپریل ۲۰۲۴ء)

۲۹؍مارچ جمعۃ المبارک کا دن موسم کے لحاظ سے گرم خشک تھا ۔ ہلکی ہوا اس کو کچھ معتدل بنا رہی تھی۔دھوپ میں اب زیا دہ دیر بیٹھا نہیں جاسکتا ۔ ٹمپریچر کم سے کم ۱۷؍ اور زیادہ سے زیادہ ۳۰؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب گھنے بادل آسمان پر چھا گئے اور خوب گرجے کچھ دیر بارش بھی ہوئی۔ ہفتہ کی صبح سے ٹھنڈی اور تیز ہوا چلتی رہی، تاہم مطلع صاف تھا اور دھوپ چمک رہی تھی ، ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے اس میں تمازت زیادہ نہیں تھی، عصر کے بعد مغرب کے افق پر گہرے نیلے رنگ کے بادل نمودار ہوئے، دیکھتے ہی دیکھتے مکمل آسمان پر چھا گئے اور ٹھنڈی ہوا بھی چلنا شروع ہوگئی ، افطاری کے وقت موسلا دھار بارش بھی شروع ہوگئی جو دو تین گھنٹے تک جاری رہی۔ مغرب کی نماز کے لیے جانے والے بارش میں بھیگ گئے۔ ساری رات تیز ٹھنڈی ہو ا چلتی رہی جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ اتوار کو صبح آسمان صاف تھا ، سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا تھا لیکن تیز ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے موسم میں خنکی برقرار تھی۔ سوموار اور منگل کو موسم گرم اور خشک رہا، ہلکی ہوا سے معتدل ہوگیا۔بدھ کو بھی تقریباً ایسا ہی موسم تھا لیکن فرق تیز اور ٹھنڈی ہوا کا تھا۔ جمعرات کا دن نہ صرف خشک تھا بلکہ گرم بھی تھا۔ حسب معمول ہوا چلتی رہی۔ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ۳۲؍اور کم سے کم ۱۸؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button