دعاؤں کی تحریک
(۱۲؍اپریل ۲۰۲۴ء، اسلام آباد، ٹلفورڈ) امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۲؍اپریل ۲۰۲۴ء میں دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:فلسطین اور دنیا کے حالات کے لیے بھی دعائیں جاری رکھیں، حالات بد سے بد تر ہوتے چلے جارہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ ایران پر بھی حملہ ہو اور پھر جنگ مزید پھیلے۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔
کل ہی یہ خبر آئی ہے کہ یمن میں کچھ اسیران کی رہائی ہوئی ہے، بلکہ اکثریت کی رہائی ہوگئی ہے۔ باقی جو چند رہ گئے ہیں ان کی رہائی کے لیے بھی دعا کریں اللہ تعالیٰ حکام کے دل ان کی طرف سے صاف کرے۔ خاص طور پر ایک خاتون ہیں، صدر لجنہ جو اسیری میں ہیں۔ ان کی جلد رہائی کے سامان اللہ تعالیٰ فرمائے۔
احبابِ جماعت توجہ اور الحاح کے ساتھ حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی تحریک فرمودہ دعائیں جاری رکھیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے خلیفہ کے ارشاد کی تعمیل میں اپنی پیاری جماعت کی طرف سے کی جانے والی دُعاؤں کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین