جماعت احمدیہ البانیا میں جلسہ یوم مسیح موعود کا بابرکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ جماعت احمدیہ البانیا کو جلسہ یوم مسیح موعود خاکسار (مبلغ سلسلہ و صدر جماعت) کی صدارت میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس جلسہ میں تقریباً ۵۰؍مرد و خواتین شامل ہوئیں جن میں زیر تبلیغ دو مرد اور چھ خواتین بھی تھیں۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ اس کے بعد درج ذیل موضوعات پر تقاریر کی گئیں: ’’حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کی لائی ہوئی غیر معمولی روحانی تبدیلیاں‘‘ از Sali Beja صاحب، ’’۲۳؍مارچ کا تاریخی پس منظر اور ضرورۃ الامام‘‘ از خاکسار اور ’’حضرت مسیح موعودؑ اور خلافت احمدیہ اس زمانہ کے لیے نور ہدایت‘‘ از Dr. Bujar Ramaj صاحب۔ آخر پر سوال و جواب ہوئے جن میں البانین زبان میں جماعت کے شائع شدہ قرآن مجید کے نئے ترجمہ پر گفتگو ہوئی اور البانین احمدی احباب نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ جلسہ میں موجود غیر از جماعت احباب کوقرآن کریم کا نیا شائع شدہ ترجمہ تحفۃً دیا گیا جس کی قیمت ایک البانین احمدی نے ادا کی۔
دعا کے معاً بعد تمام احباب نے روزہ افطار کیا۔ نماز مغرب کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ پھر نماز عشاء اور تراویح ادا کی گئیں۔
(رپورٹ: صمد احمد غوری۔ مبلغ سلسلہ و صدر جماعت)