جماعت احمدیہ کوسوو میں افطار کا اہتمام
اللہ تعالیٰ کے فضل سے گذشتہ سالوں کی طرح اس رمضان المبارک میں بھی جماعت احمدیہ کوسوو کے مرکز Preshtina میں مورخہ ۱۷؍مارچ ۲۰۲۴ء کو افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس افطار میں بیرونی مہمانوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ۵۸؍افراد نے شرکت کی۔ کوسوو پولیس یونین کے صدر Mr. Imer Zeqiri، میونسپلٹی آف Deçanکے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے اہلکارنیز ممبرات لجنہ اماءاللہ، ناصرات، اطفال، خدام اور انصار قریب کے قصبوں اور دیہات سے سفر کرکے تشریف لائے جن میں Peja, Istog, Fushëkosova Gjilani, Mitrovica شامل ہیں۔ Deçan شہرکے میئر کے دفتر کے اہلکار بھی شامل ہوئے۔ اس افطار کا انتظام دو معزز ممبران جماعت نے کیا۔
نماز مغرب ادا کرنے کے بعد افطاری پیش کی گئی۔ افطار کے بعد حاضرین کو سوالات کے ذریعہ رمضان المبارک، روزے، قرآن پاک کی تلاوت، نماز اور دعا کی اہمیت اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملا۔
اس کے بعد نماز عشاء اور تراویح ادا کی گئیں۔ اللہ تعالیٰ تمام شاملین اور انتظامیہ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔آمین