ارشادِ نبوی
قرآن کی سب سے بڑی سورۃ
حضرت ابو سعید بن معلی ؓبیان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا: سنو میں مسجد سے نکلنے سے پہلے تمہیں قرآن کی سب سے بڑی سورۃ بتاؤں گا۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم (مسجد سے )نکلنے لگے تو میں نے آپؐ کو یاد دلایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ یعنی (ہر قسم کی )تعریف کا اللہ (ہی )مستحق ہے (جو) تمام جہانوں کا ربّ (ہے ۔)یہی سات دوہرائی جانے والی (آیات) اور قرآن عظیم ہے جو مجھے دیا گیا ہے۔
(بخاری كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ: وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ)