ہڈرزفیلڈ، یوکے میں تبلیغی Big Iftarتقریب
اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال جماعت احمدیہ ہڈرزفیلڈ، یوکے کو ایک اجتماعی افطار(Big Iftar) کے انعقادکی توفیق ملی جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی جن میں لوکل کونسلرز، لوکل کمیونٹی کےسربراہان، متفرق مذاہب کے پیشوا، شہنشاہ کے نمائندگان، میجر اسٹین ہارڈی DLویسٹ یارکشائر سے شامل ہیں۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ اس کے بعد خاکسار نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اسلام میں رمضان المبارک کی اہمیت اور برکات پر روشنی ڈالی۔
پروگرام کے دوران، مختلف روزگار اور شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مقررین نے روزے رکھنے کے اپنے ذاتی تجربات شیئر کیے جو حاضرین کے درمیان اجتماعیت اور دوستی کے احساس کو بڑھانے کا باعث بنے۔ دعائیں اور نمازوں کا اہتمام اور مختلف کھانوں سے ضیافت نے اس شام کو مزید خوشگوار بنا دیا۔ تمام حاضرین نے پروگرام پر اپنی خوشنودی کا اظہار کیا، بہت مثبت تاثرات دیے اور جماعت احمدیہ ہڈرزفیلڈ کی قیام امن کی کوششوں اور کاوشوں کی کامیابی کی تصدیق کی اور بین المذاہب ڈائیلاگ کی ترویج پر اظہار خیال کیا۔
(رپورٹ:فتح الحق ۔سیکرٹری امور خارجہ جماعت ہڈرزفیلڈ)