جماعت احمدیہ میلبرن ایسٹ، آسٹریلیامیں جلسہ یوم مسیح موعود کا بابرکت انعقاد
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ میلبرن ایسٹ،آسٹریلیا کو مورخہ ۲۴؍مارچ ۲۰۲۴ء کو اپنا جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔الحمدللہ
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ اس کے بعد خاکسار (مربی سلسلہ و صدر مجلس) نے جلسہ یوم مسیح موعود کے پس منظر اور اہمیت کو احباب جماعت کے سامنے بیان کیا۔ بعد ازاں ایک نظم پیش کی گئی۔ محمد رحمت سمیع اللہ صاحب نے انگریزی میں ‘‘حضرت مسیح موعودؑ کا تبلیغ کے لیے جوش’’ جبکہ نوراحمد شمس صاحب نے اردو میں ‘‘حضرت مسیح موعودؑ کا عشق قرآن’’ کے موضوعات پر تقاریر پیش کیں۔ جلسہ کی اختتامی تقریرخاکسار نے پیش کی جس میں قرآن و حدیث کی روشنی میں مسیح و مہدی کے ظہو ر سے متعلق پیشگوئیوں کو بیان کرکے حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت نیز آپؑ کے عالی مقام و مرتبہ کو بیان کیا اور پھر دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔
بعد ازاں رمضان المبارک کی مناسبت سے تمام حاضرین جلسہ میں افطاری اور بعد ازاںنماز مغرب عشائیہ پیش کیاگیا۔ جلسہ کی کُل حاضری ۱۵۰؍تھی۔
(رپورٹ: عاطف احمد زاہد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭