ذہنی آزمائش

کسوٹی

درج ذیل دس سوالوں کے ذریعہ بوجھیں کہ میں کون ہوں؟

میں ایک جنگلی پرندہ ہوں۔

مشرق میں لوگ مجھے حماقت کی نشانی سمجھتے ہیں۔

مغرب میں مجھے عقلمندی کا نشان سمجھا جاتا ہے۔

میں ہر چیز کو غور سے دیکھتا اور سنتا ہوں۔

میری آنکھیںگول ہیں اور رات کو بھی دیکھ سکتا ہوں۔

میں رات کو جاگتا ہوں اور دن کو سوتا ہوں۔

میری گردن کندھوں کو حرکت دیے بغیر 270 کے زاویے پر گھومنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بچوں کی کہانیوں میں جانور مجھ سے اپنا فیصلہ کرواتے ہیں۔

میرے شاگرد انسان تو نہیں۔ لیکن بعض علاقوں میں بےوقوف انسانوں کو میرا شاگرد قرار دیا جاتا ہے۔

ہمارے ہجوم اور اجتماع کو پارلیمنٹ کہا جاتا ہے۔

(جوابات اگلے شمارے میں)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button