جماعت احمدیہ ہالینڈ میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ہالینڈ کو یوم مسیح موعود کی مناسبت سے ملک کی مختلف جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی جس کا مقصد حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کا مقصد، آپؑ کی صداقت کے دلائل اور آپؑ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر احباب جماعت کا علم بڑھانا تھا۔
جماعت کی مختلف مساجد میں مجموعی طور پر جلسہ جات منائے گئے جن میں اردگرد کی جماعتوں کے احباب شامل ہوئے۔ شعبہ تربیت کے تحت ان جلسوںکی مناسبت سے تعلیمی مواد تیار کیا گیا جس میں تلاوت قرآن کریم، حدیث، اقتباس حضرت مسیح موعودؑ اور اردو اور ڈ چ تقاریر شامل ہیں۔ اردو تقریر کا عنوان ’’حضر ت مسیح موعودؑ کا پیغام‘‘ جبکہ ڈچ تقریر کا عنوان ’’حضرت مسیح موعودؑکی آمد کے ثبوت‘‘ تھا۔
اللہ تعا لیٰ کے فضل سے ۱۲؍سے زائد جماعتوں میں جلسے منعقد ہوئے جن میں ۹۰۰؍ سے زائد احباب نے شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کامیاب رہے۔ اللہ تعالیٰ ان جلسوں کے نیک نتائج پیدا فرمائے۔ آمین