جماعت احمدیہ کوپیلا، برکینافاسو کو حکومت کی طرف سے ’حسن کارکردگی برائے سال ۲۰۲۳ء‘ کا انعام دیا گیا
برکینا فاسو کے شہر کوپیلا (Koupela) میں ہر سال کے شروع میں گذشتہ سال کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خاص کام کرنے والی شخصیات، اداروں، مذہبی جماعتوں، سماجی تنظیموں اور NGO‘sکو حکومت کی طرف سے حسن کارکردگی کے سرٹیفیکیٹ دیے جاتے ہیں۔ ان کاموں کی جانچ پڑتال کے لیے ہائی کمشنر کی زیر نگرانی حکومتی سطح پر تحقیق کروائی جاتی ہے۔
مورخہ ۷؍مارچ ۲۰۲۴ء کو منعقد ہونے والی تقریب میں سال ۲۰۲۳ء کے دوران مسلما ن مذہبی جماعتوں میں پہلی دفعہ ہائی کمشنر کی طرف سے جماعت احمدیہ کو حسن کارکردگی کا اعزاز دیا گیا۔یہ اعزاز اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ سال ۲۰۲۲ء – ۲۰۲۳ء میں جماعت احمدیہ کوپیلا کو ۲۵؍سال پورے ہونے پرمختلف جماعتی پروگرامز کا انعقاد، مختلف حکومتی، مذہبی اور سماجی پروگرامز میں شرکت اور اسلام احمدیت کا پُر امن پیغام حکومتی عہدیداروں اور اہل علاقہ تک پہنچانے کی خاص توفیق حاصل ہوئی ہے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ: سید حمادرضا۔ مبلغ سلسلہ کوپیلا، برکینا فاسو)