یورپ (رپورٹس)
جماعت احمدیہ ناروے میں عید الفطر
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ناروے نے مورخہ ۱۰؍اپریل ۲۰۲۴ء کو عید الفطر منائی۔ صبح گیارہ بجے مکرم ظہور احمد چودھری صاحب امیر جماعت احمدیہ ناروے نے مسجد بیت النصر میں نماز عید الفطر پڑھائی اور خطبہ دیا جس میں آپ نے سورۃ الملک کی آیات ۴تا ۵کی تلاوت کی اور اس کی تشریح کرتے ہوئے بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ کی کائنات میں کوئی رخنہ نہیں ہے اور ہر ایک چیز اپنی اپنی جگہ کام کر رہی ہے۔
اس عید کے موقع پر ناروے کے نیشنل ٹیلیویژن NRKکے نمائندہ تشریف لائے۔ نمائندہ نے مصور احمد شاہکار صاحب نائب امیر و مشنری انچارج ناروے اور دیگر ممبران جماعت کا انٹرویو لیا اور اپنی شام کی نشریات میں اس عید رپورٹ کو نمایاں جگہ دی۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے نماز عید پر مرد و خواتین کی کُل تعداد ایک ہزار ۲۰۰؍سے زائد رہی۔
(رپورٹ: حمزہ سلطان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)