اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
اعلان ولادت
محمود احمد چغتائی صاحب ناروے اعلان کرواتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے خاکسار کی بیٹی ڈاکٹر ھبۃ الحئ چغتائی (واقفہ نو) اور عزیزم ماہر عزیز خان (واقف نو) ابن مسعود اکرم خان صاحب مرحوم کو مورخہ ۱۹؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو بیٹی سے نوازاہے۔ جس کا نام زوہا انارا خان رکھا گیا ہے۔
نومولود بیٹی زوہا انارا خان کی والدہ ھبۃ الحئی چغتائی حضرت حکیم محمد حسین مرہم عیسیٰ صاحبؓ کی پڑپوتی اور مکرم محمد احمد چغتائی صاحب مرحوم کی پوتی ہیں اور حضرت مولانا عبدالرحیم درد ؔصاحبؓ کی پڑ نواسی اور مکرم مولانا محمد شفیع اشرف صاحب مرحوم کی نواسی ہیں جبکہ نومولودہ کے والد عزیزم ماہر عزیز خان مکرم محمود اسلم صاحب کے پوتے اور مکرم فضل الٰہی بشیر صاحب مرحوم کے نواسے ہیں۔
دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم سے نومولود بیٹی کو صحت و سلامتی والی لمبی اور فعال زندگی عطا فرمائے، نیک، صالحہ ،خادمہ دین اور سب کے لیے قرۃ العین بنائے اور دینی و دنیوی حسنات سے نوازے۔آمین