ارشادِ نبوی
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق قرآن ہی تھے
حضرت عائشہؓ سے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خُلق کے بارے میں پوچھا گیا تو آپؓ نے فرمایا کہ کیا تم قرآن نہیں پڑھتے؟ پوچھنے والے نے کہا:کیوں نہیں۔ تو انہوں نے فرمایا کہ فَاِنَّ خُلُقَ نَبِیِّ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، کَانَ الْقُرْآنُ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق قرآن ہی تھے۔
(مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین، باب جامع صلاۃاللَّیل ومن نام عنہ او مرض حدیث نمبر ۱۷۳۹)