اطلاعات و اعلانات
اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواستِ دعا
طاہر احمد صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل فن لینڈ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی بیٹی ماہ نم احمد کی دو ماہ قبل اپینڈکس پھٹنے کے بعد انفیکشن پھیلنے کی وجہ سے اوپن سرجری ہوئی تھی اور اب اچانک شدید درد اور الٹیوں کی وجہ سے جمعہ ۲۶؍ اپریل۲۰۲۴ء کو آنت میں scar tissues کی وجہ سے بننے والے adhesions اور آنت کے مختلف جگہوں سے بند ہو جانے کی وجہ سے دوبارہ اوپن سرجری ہوئی ہےاور ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی خاص درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ماہ نم احمد کو شفا ئے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہر قسم کی پیچیدگیوں سے ہمیشہ بچائے، لمبی صحت و ایمان والی زندگی سے نوازے۔ آمین