ڈومینیکن ریپبلک کے Juan Pable Duarteسکول میں اسلام اورامن کے موضوع پر لیکچر
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے کیریبین میں موجود ملک ڈومینیکن ریپبلک میں مورخہ ۲۰؍فروری۲۰۲۴ء کو Juan Pable Duarteسکول میں اسلام اور امن کے حوالے سے خاکسار (مربی سلسلہ) کو لیکچر دینے کا موقع ملا۔ الحمدللہ۔ اس لیکچر میں جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کیا گیا نیز حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے حوالے سے بتایا گیا کہ کس طرح آپ ساری دنیامیں خدمت انسانی اورقیام امن کی انتھک کوشش کر رہے ہیں۔ اسلامی تاریخ کی مثالوں کے ذریعہ طلبہ کے سامنے امن کے حوالہ سے اسلام کی خوبصورت تعلیم بھی پیش کی گئی۔
اس پروگرام میں ۳۰؍طلبہ اور آٹھ اساتذہ کرام شامل ہوئے۔اس موقع پر مختلف جماعتی کتب اورجماعت کے تعارف پر مشتمل پمفلٹ طلبہ اور اساتذہ میں تقسیم کیےگئے۔
پروگرام کے آخر پر طلبہ میں ریفریشمنٹ تقسیم کی گئی۔ طلبہ نے اس پروگرام کو بہت پسند کیا، کچھ اساتذہ اور طلبہ نے جماعتی سنٹر آنے کی خواہش کا اظہار کیا جس کا جلد ہی انتظام کر دیا جائے گا۔ ان شاء اللہ
(رپورٹ: کلیم احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)