ارشادِ نبوی
اولاد کے لیے ایک دعا
حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص جب اپنی بیوی کے پاس جانے کا ارادہ کرے اور یہ کہے: بِسْمِ اللّٰهِ اَللّٰهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا۔ اللہ کے نام کے ساتھ۔ اے اللہ! ہمیں شیطان سے محفوظ رکھ اور جو تُو ہمیں عطا فرمائے اس کو بھی شیطان سے بچا۔ اگر ان دونوں کے لیے اس میں کوئی اولاد مقدر ہے تو شیطان اس کو کبھی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
(مسلم کتاب النکاح باب ما یستحب ان یقولہ عند الجماع ۲۵۷۷)