ارشادِ نبوی
دورانِ جنگ عورتوں اور بچوں کے قتل کی ممانعت
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جنگوں میں سے کسی جنگ میں ایک عورت مقتول پائی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا۔
(بخاري كتاب الجهاد والسير باب قتل النساء في الحرب)