اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
تقریب آمين
حمزہ سلطان صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ناروے اطلاع دیتے ہیں کہ مورخہ ۲۳؍دسمبر ۲۰۲۳ء کو مسجد بیت النصر اوسلو ناروے میں بعد نماز ظہر عزیزم اسامہ بن راشد کی تقریب آمين ہوئی۔الحمدللہ علیٰ ذالك
موصوف نے بفضلہ خدا پانچ برس کی عمر میں قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کیا۔ شاہدمحمود کاہلوں صاحب مربی سلسلہ نے قرآن مجید کی آخری تین سورتیں اور دعائے ختم القرآن سنی اوردعا کرائی۔
قرآن کریم پڑھانے کی سعادت موصوف کی والدہ صاحبہ کے حصہ میں آئی۔
عزیزم اسامہ ڈاکٹر راشد احمد محمودصاحب کے بیٹے اور ناصر احمد محمود صاحب صدر حلقہ نورستراند اوسلو کےپوتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ بچہ اور والدین کوجو سب واقفين نو ہیں قرآن کریم کو سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور تحریک وقف نو کے تمام تر تقاضوں کو پورا کرنے اور خلافت سے وابستہ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
اعلان ولادت
حمزہ سلطان صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ناروے اطلاع دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے باسل احمد محمود صاحب کو ۱۲؍مارچ۲۰۲۴ء کو بیٹی سے نوازا ہے۔
حضور انور نے نومولودہ کو ازراہ شفقت تحریک وقف نو میں شامل کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی اور انابیہ محمود نام عطا فرمایا ۔
عزیزہ انابیہ نواصت احمد پروفیسر پی ۔اے ایف کالج آف سرگودھ و شبانہ نسرین صاحبہ کی نواسی ہے اورحضرت مولوی فضل دین صاحب رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعودؑکی نسل سے ہے۔اسی طرح بچی کے دادا ناصر احمد محمود صاحب صدر حلقہ جماعت نور سٹراند اوسلو ہیں۔اللہ تعالیٰ نومولود کو نیک، صالح اور خادم دین ودنیا بنائے اور خلافت سے ہمیشہ وابستہ رکھے۔