متفرق
بیسن کے لڈو
اجزا
چینی: (ایک کپ تگار بنانے کے لیے)
پانی: ایک تہائی کپ
بیسن: ۲۵۰گرام
دیسی گھی: ۲۵۰گرام
خربوزے کے بیج: ۲۰۰گرام
ترکیب:فرائی پین میں چینی اور پانی ڈال کر اچھی طرح پکا ئیں۔گا ڑ ھی چاش بننے پر ایک چمچ گھی ڈال دیں جب چاش تیار ہو جائے چولہے سے اتار کر مسلسل ہلاتے رہیں یہاں تک کہ تگار تیار ہو جائے۔اب فرائی پین میں گھی ڈا لیں اور گرم ہونے پر بیسن ڈال کر ہلکی آ نچ پر اچھی طرح بھونیں جب تک کہ ایک خاص خو شبو آنے لگے جب بیسن بھون جا ئے تو ایک ہاتھ میں بھرکر پانی اوپر چھڑک دیں تو بیسن دانے دار بن جاتا ہے۔اب اس کو ہلکا ٹھنڈا کرلیں۔خربوزے کے بیج بھی علیحدہ سے بھون لیں۔اب بیسن میں چینی کا تگار اور خربوزے کے بیج ڈا لیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔اب لڈو کی شکل تیار کریں۔اسے ایک ایئر ٹا ئٹ جار میں ڈال کر دو ماہ تک رکھ سکتے ہیں۔
(مرسلہ:نسرین اختر)